{"product_id":"muhabbat-fateh-alam-kiran-khan","title":"Muhabbat Fateh Alam - Kiran Khan","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003e\u003cstrong\u003eAuthor:\u003c\/strong\u003e Kiran Khan\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003e\u003cstrong\u003ePages: \u003c\/strong\u003e150\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eابتدائیہ\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eمیں یہ آپ بیتی لکھنا نہیں چاہتی تھی ۔۔دل سے قریب لوگوں کا درد لکھنا آسان کہاں ہوتا ہے۔۔۔! لیکن ریکویسٹ کرکے لکھوانے والی ہستی مجھے بڑی عزیز تھی ۔۔۔تو ان کی بات ماننی پڑی۔۔۔ یہ تحریر میں ان کے نام کرتی ہوں ۔۔۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eیہ کہانی ہے دو ایسے دلوں کی ۔۔جنہیں سچی محبت ودیعت کی گئی تھی۔۔۔ایسی محبت جو اب صرف کتابوں میں رہ گئی ہے۔۔۔ جنہوں نے ساتھ نبھانے کی ٹھان لی تو دنیا کی کوئی رکاوٹ دیوار نہ بن سکی۔۔۔جنہیں جدا کرنے کے لیے ۔۔۔کئی طاقتیں جمع ہوئیں۔ مظالم کے پہاڑ توڑے گئے۔۔۔ہر ظلم انکی محبت مزید مضبوط کرتا گیا۔۔۔ وفا کی آخری حد کو چھوتے ہوے۔۔عشق کی معراج پر پہنچے ہوے لوگ ۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eایسی آپ بیتی جسے پڑھ کر آپ کو یقین آے گا کہ لگن اگر سچی ہو ۔۔ معجزات بھی ہوتے ہیں۔۔۔اللہ کی مدد بھی ملتی ہے۔شرط یہی ہے کہ ثابت قدم رہیں۔۔ اک آگ کے دریا کو عبور کرنا ہوگا۔۔۔ آزمائش در آزمائش سے گزرنا ہوگا ۔۔ ایک ایسی داستان جسے پڑھتے ہوے آپ کو دل مضبوط رکھنا ہوگا ۔۔ حیران ہونگے پریشاں ہونگے۔۔ روئیں گے ۔۔۔ لیکن ہر صورت پڑھیں گے۔۔کیونکہ سچی کہانیوں کی تاثیر ہی ایسی ہوتی ہے۔۔۔ ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eبڑے دل سے بڑی محنت سے لکھا ۔۔ سچ کہوں تو لکھتے ہوے کافی سٹریس کا شکار بھی رہی۔۔ آپ لوگوں کو وہ تکلیف وہ درد محسوس کرانا چاہتی تھی۔۔جس سے سانول ۔۔۔رانی۔۔بشری اور انکے بچے گزرے۔۔۔ ایک ایک لفظ دل سے نکلا تھا۔۔ لکھتے ہوے اس قدر تکلیف ہوئی جو بیان سے باہر ہے۔.\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eہر انسان کو اپنی زندگی میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔۔ہر بندہ اپنے حصے کی آزمائش کاٹتا ہے۔۔۔لیکن اللہ آسانیاں ان کے لیے پیدا کرتا ہے جو حق پر رہتے ہیں ۔۔جن کی نیت صاف ہوتی ہے۔۔۔یہ سازشی نہیں ہوتے۔۔جڑیں کاٹنے والے نہیں ہوتے۔۔۔انسانوں کو ایذا پہنچانے سے ڈرتے ہیں۔۔کسی کا برا نہیں چاہتے ۔۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eبے شک آسانیاں پیدا کرنے والوں کو خدا پسند کرتا ہے۔۔۔۔ان کی مشکلات اللہ کی طرف سے حل ہوتی ہیں۔۔۔ ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eجو لوگ زمین پر اسکے بندوں کی مدد کرتے ہیں ۔انکے لیے مدد آسمانوں سے اتاری جاتی ہے۔۔ جو انسانوں کی عزت کا بہت خیال رکھتے ہیں اللہ کو اپنے ان بندوں کی عزت بہت عزیز ہوتی ہے۔۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eیہ آپ بیتی آپ کے سامنے ہے ۔۔میں اتنا ہی کر سکتی ہوں۔۔کہ اس دنیا کو خوبصورت بنانے میں اپنا حصہ ڈال رہی ہوں ۔۔۔ایسی مثالیں آپ کے سامنے لے آئی ہوں۔۔جن کی زندگی سے آپ کو موٹیویشن ملے ۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eیہ کتاب اپنے اپنے بچوں کو پڑھنے کو دیجئیے گا۔۔ تاکہ وہ ان جیسے نہ بنیں ۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eجو والدین کی ضد پوری کرنے کو اپنی شادی شدہ زندگیاں خراب کرلیتے ہیں۔۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eجو اپنے اوپر بے جا ظلم برداشت کرتے ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eجو لوگوں کو خوش کرنے کے لیے اپنے حقوق سے دستبردار ہوچکے ہوتے ہیں۔۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eجو اپنی عزت نفس ختم کراتے ہیں۔۔احساس کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eجو اپنے ماں باپ کی بے عزتی چپ چاپ سہہ لیتے ہیں۔۔۔ خصوصا اس وقت جب والدین حق پر ہوں۔۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eآپ کو اپنی اپنی ترجیحات کا تعین کرنے میں اس آپ بیتی سے یقینا بہت مدد ملنی ہے۔۔۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e","brand":"The Book House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":62853131567185,"sku":null,"price":1000.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0691\/4536\/2513\/files\/MuhabbatFatehAlam-KiranKhan.webp?v=1791553062","url":"https:\/\/thebookhouse.pk\/products\/muhabbat-fateh-alam-kiran-khan","provider":"The Book House","version":"1.0","type":"link"}